چنئی،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکمران پارٹی کے ساتھ جنگ میں اپنی بازی اوپر رکھتے ہوئے انادرمک سے درکنار کئے گئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ٹی ٹی وی دناکر نے آج تمل ناڈو کے وزیر اعلی پلانیسوامی پارٹی کے سلیم ضلع سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔آج پارٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیاکہ پلانسوامی کو سیلم ضلع سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا یا جارہا ہے۔یہ فیصلہ آج سے نافذ ہوگا۔حال میں انادرمک کے دو گروپوں کے انضمام کے بعد سے دیناکر اپنے بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں۔
پالانسامی پارٹی کے ہیڈکوارٹر سیکرٹری بھی ہیں لیکن دیناکرن کی پریس میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔21اگست کو انادرمک کے پلانیسوامی والے اور سابق وزیر اعلی او پنیرسیلوم کی قیادت والے دو گروپوں کے انضمام کے بعد سے دیناکرن پارٹی کے کئی عہدیداروں کو ان کے عہدے سے ہٹا رہے ہیں۔خاص طورپر ضلع سکریٹریوں کو جو اس پارٹی میں ایک اہم عہدہ ہے۔اس کی جگہ وہ اپنے حامیوں کو اس پرمامورکررہے ہیں۔انضمام کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ جیل میں بند پارٹی کی جنرل سکریٹری اور دناکر ن کی رشتہ دار ششی کلا کو پارٹی سے ہٹانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔حکمراں جماعت کے رہنما کہہ رہے ہیں کہ دناکرن کے پاس ان تبدیلیوں کو لاگو کرنے کا حق نہیں ہے اور پارٹی میں ششی کلا کے ذریعہ انہیں دوبارہ شامل کئے جانے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔اپنے حالیہ قدم سے دیناکرن پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ششی کلا کی مخالفت کرنے پر وہ وزیر اعلی تک کو نہیں بخشیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق ایم ایل اے ایس کے سیلوم پالینیسامی کی جگہ ضلع سیکرٹری کاعہدہ سنبھالیں گے۔